ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نےکہا ہے کہ سپاہ نے والفجر نامی فوجی مشقوں کا یا قاطمہ زہرا (س) کے مقدس نام سے آغاز کردیا ہے۔ ان فوجی مشقوں کا آغاز آج صبح یزد کے صحرا میں کیا گیا۔
ان مشقوں میں لشکر امام حسین (ع) یزد کا الغدیر لشکر اور سپاہ کے دیگر پیدل لشکر اور رضا کار دستے حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں سپاہ اپنی دفاعی توانائیوں کا جائزہ لےگی اور دشمن کے ہر ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرےگی۔ میجر جنرل پاکپورنے کہا کہ ان مشقوں کا اصلی مرحلہ کل یزد کے صحرا میں منعقد کیا جائےگا ۔........
/169